نئی دہلی2 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی اکثر اپنے کام کی تھکاوٹ مٹانے کے لئے کہیں جاتے ہیں، میڈیا میں ان کے جانے کی خبریں آتی رہتی ہیں؛ لیکن اس بار راہل گاندھی اپنی نانی کو’سرپرائز‘ دینے کے لیے اٹلی روانہ ہو گئے۔ راہل گاندھی اپنی نانی کے ساتھ ہولی منائیں گے۔ اس کی اطلاع راہل گاندھی نے خودٹوئٹرپردی۔ علاوہ ازیں انہوں نے ملک کے باشندوں کو ہولی مبارک بھی دی۔راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری نانی 93 سال کی ہیں، وہ دنیا میں سب سے مہربان خاتون ہیں۔ اس بار ہولی کی چھٹی ان کے ساتھ گزار کر اپنی میں انہیں ’سرپرائز‘ دینا چاہتا ہوں۔ان سے آشیرواد لینے کے لئے اب انتظار نہیں کر سکتے۔ ایک دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے ملک کے باشندگان کو ہولی کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کو ہولی مبارک، جوش و خروش سے ہولی کا جشن منائیں۔واضح ہوکہ حال ہی راجستھان اور مدھیہ پردیش کے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد سے پارٹی پرجوش ہے۔ دونوں ہی ریاستوں میں اس سال انتخابات ہو سکتے ہیں، اگر ای وی ایم میں غیر مرئی قوت کار فرما نہ ہو تو پارٹی کو دوبارہ اقتدار میںآنے کی توقع ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کچھ دن پہلے کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر دھنا سیٹھوں کی طرفداری کرنے کا الزام عائد کیا اور سوال کیا کہ انہوں نے بدعنوانی کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے اب تک لوک پال کی تقرری کیوں نہیں کی؟ کرناٹک کے تمام عوامی جلسوں میں مودی پر حملہ کر رہے گاندھی نے پنجاب نیشنل بینک فراڈ جیسے مسائل پر وزیر اعظم کی پر اسرار ’خاموشی‘ پر بھی سوال کیا۔ انہوں نے کہاکہ گجرات میں مودی جی نے لوک آیکت لاگو نہیں کیا۔ انہیں وزیر اعظم بنے چار سال ہو گئے ہیں ، انہوں نے یہاں تک دہلی میں لوک پال کو لاگو نہیں کیا۔ کانگریس صدر نے کہا کہ خود کو ملک کا چوکیدار بتانے والے مودی فراڈ اور بی جے پی صدر امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ کی ملکیت کمپنی کے ٹرن اور میں مبینہ اضافہ پر خاموش ہیں۔